
سنو…!! موسم نے بدلنا شروع کر دیا ہے، اب آسمان کو شام کی چادر اوُڑھنے کی بہت جلدی ہونے لگی ہے…
آہستہ آہستہ…
راتیں طویل ہو جائیں گی اور دن چھوٹے…
جاڑے کی راتیں
تم جانتی ہو ناں…!!
کیسی خاموشی اور ویرانی ہوتی ہے ان راتوں میں؟؟
کیا کرو گی تم…؟
جب یہ خامشی تمہارے اندر شور کرے گی تو…؟؟
اپنےگھر کی چھت پر ٹہلتے ہوئے جب تم زمین کو دیکھو گی تو کس سے گفتگو کرو گی؟؟
جب تمہیں اپنے دل کی دھڑکن صاف سُنائی دے گی تو کیا اُس میں میرا نام نہ ہو گا؟؟
سُنو…
اس بار تم مجھ سے نہیں بلکہ اس بار تم میری باتیں کرنا…
فضا میں گونجتی اس خاموشی کو تم ہماری داستان سُنانا…
لازوال محبت کی داستان…!!
بے مثال ہجر کی داستان…!!




